دنیا
کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے رمضان و عید کی نماز گھر میں ادا کریں!
سعودی عرب17 اپریل: سعودی عرب کے مفتی شیخ عبد العزیز الشیخ نے آج بروز جمعہ کے روز کہا کہ مورونا وائرس (COVID-19) کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نماز تراویح اور قیام کے ساتھ ساتھ عید الفطر کی نماز بھی گھر میں ادا کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ احتیاطی تدابیر کی وجہ سے اگر مساجد میں تراویح اور عید کی نماز ادا کرنا ناممکن ہے تو لوگوں کو چاہئے کہ ان مشکل اوقات کے دوران اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔یاد رہے کہ ایسا بیان رمضان المبارک میں جاری وبائی امراض کی روشنی میں متعدد سوالات اور استفسارات کے جوابات میں آیا ہے۔
تحریر جاری ہے