دنیا

متحدہ عرب امارات میں نئی رہائشی پالیسی منظور، غیر ملکی طلبہ اب فیملی ویزہ اپلائی کر سکتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کابینہ کی منظوری کے بعد نئی رہائشی پالیسی کی منظوری دے دی جس کے بعداب  غیر ملکی طلبہ اپنی فیملی کو امارات بلانے کے مجاز ہوں گے۔

کابینہ کے ایک نئے فیصلے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں غیرملکی طلباء اپنی فیملی کی کفالت کرسکتے ہیں جس کی منظوری متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی۔

شیخ محمد نے اتوار کے روز اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات میں اعلی تعلیم مہیا کرنے والی 77 سے زیادہ یونیورسٹیاں ہیں جن میں ہزاروں غیر ملکی طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ طالب علموں کے اہل خانہ امارات میں ان کے ساتھ رہ سکیں گے بشرطیکہ ان کی آمدن اس بات کا ثبوت دیتی ہو کہ وہ ان کی کفالت کر سکتے ہیں۔

متحد عرب امارات کے نائب صدر نے اس کے ساتھ ہی نئی قرض پالیسی کی بھی منظوری دی جس سے مملکت میں مالی اور بینکاری کے شعبوں کو مدد فراہم کی جائے گی علاوہ ازیں راشد المکتوم نے سیاحت کے مزید فروغ کے لیے امارات سیاحتی کونسل تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔

حوالہ
خلیج ٹائمز
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button