• صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • بلاگ
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • بلاگ
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
صحفہ اول دنیا

سعودی عرب اور قطر کے مابین زمینی سرحدیں بھی ساڑھے تین سال بعد کھول دی گئی

سعودی عرب اور قطر کے مابین زمینی سرحدیں بھی ساڑھے تین سال بعد کھول دی گئی
0
مناظر
Share on FacebookShare on Twitter

کویت اردو نیوز 09 جنوری:سعودی عرب اور قطر کے مابین زمینی سرحد ساڑھے تین سال کے بعد کھول دی گئی ہے۔تصویرمیں آج بروز ہفتہ قطر سے سعودی عرب داخل ہونے والی پہلی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

روزنامہ العربی کی رپورٹ کے مطابق قطر سے متعدد اور گاڑیاں بھی سعودی عرب میں داخلے کی منتظرہیں جبکہ ان کے کاغذات کی جانچ کی جارہی ہے۔ دونوں ممالک نے دوبارہ سرحدی بارڈر کھولنے کے بعد کرونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے لیے سخت قواعد وضوابط کا نفاذ کیا ہے۔ قطر سے سعودی عرب کی حدود میں داخل ہونے والوں کو کرونا وائرس کی منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی اور سرحد پر قائم مرکز صحت میں دوبارہ ٹیسٹ کرانا ہوگا اور سعودی عرب میں اپنی جائے قیام پر ایک ہفتے تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔

مزیدخبریں

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران پرائیویٹ شعبوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی

سعودی عرب نے 04 ممالک کی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی عائد کردی

سعودی ولی عہد شہزادہ نے سکاکا سولر پاور پلانٹ کھولنے کا اعلان کر دیا

اسی طرح سعودی عرب سے قطر میں داخل ہونے والوں کو کرونا وائرس کی منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔سرحد پر ان کا دوبارہ کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور انھیں وہاں حکومت کے مقررکردہ ہوٹل میں ایک ہفتے تک قرنطین میں رہنا ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے پیر کی شب قطر کے ساتھ واقع اپنی فضائی، برّی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔منگل کو العُلا میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سربراہ اجلاس میں سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے قطر کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے قطر کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

اس ضمن میں چار عرب ممالک اور قطر کے درمیان دوبارہ تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی عرب کے العُلا گورنریٹ میں ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔ اس کے بعد قطرائیرویز نے جمعرات کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے اپنے طیارے گزارنے کا اعلان کیا تھا۔ بائیکاٹ کے عرصے کے دوران میں قطری فضائی کمپنی کے مسافر اور مال بردار طیارے سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال نہیں کرتے تھے اور انھیں ملک سے باہر جانے اورآنے کے لیے لمبا روٹ اختیار کرنا پڑتا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر نے جون 2017ء میں قطر کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ انھوں نے اس پرالاخوان المسلمون کی پشتیبانی اور دوسرے انتہا پسند گروپوں کے علاوہ ایران سے تعلقات استوارکرنے اور ان چاروں ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت کا الزام عاید کیا تھا لیکن قطر نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

متحدہ عرب امارات نے جمعہ کو قطر کے ساتھ اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ العُلا اعلامیے کے بعد قطر کے خلاف کیے گئے تمام تعزیری اقدامات کو واپس لے لے گا۔

شیئرٹویٹبھیجیں

متعلقہ پوسٹس

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران پرائیویٹ شعبوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران پرائیویٹ شعبوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی

سعودی عرب نے 04 ممالک کی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے 04 ممالک کی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی عائد کردی

سعودی ولی عہد شہزادہ نے سکاکا سولر پاور پلانٹ کھولنے کا اعلان کر دیا

سعودی ولی عہد شہزادہ نے سکاکا سولر پاور پلانٹ کھولنے کا اعلان کر دیا

سلطان عمان کا عوام کے لئے سماجی تحفظ پیکیج جاری

سلطان عمان کا عوام کے لئے سماجی تحفظ پیکیج جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

کویت: عید الفطر کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے کے “مثبت” فیصلے متوقع

کویت: عید الفطر کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے کے “مثبت” فیصلے متوقع

کویت وزراء کونسل نے کرفیو سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

کویت وزراء کونسل نے کرفیو سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

کویت کے لیے تارکین وطن پر سفری پابندی کا فیصلہ تاحال برقرار

کویت کے لیے تارکین وطن پر سفری پابندی کا فیصلہ تاحال برقرار

کویت: ائیر لائنز “کورونا پاسپورٹ” کے لئے سرکاری منظوری کی منتظر

کویت: ائیر لائنز “کورونا پاسپورٹ” کے لئے سرکاری منظوری کی منتظر

کویت: تجارتی پروازیں اگلے 3 ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ

کویت: تجارتی پروازیں اگلے 3 ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ

مسافروں کی کورونا رپورٹس چیک نہ کرنے پر بھارت میں متعدد ائیر لائنز پر جرمانے عائد

مسافروں کی کورونا رپورٹس چیک نہ کرنے پر بھارت میں متعدد ائیر لائنز پر جرمانے عائد

کویت: الجہرا سے مھبولہ جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور پر مسافر کا تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا

کویت: الجہرا سے مھبولہ جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور پر مسافر کا تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا

سعودی ایئر لائنز نے آج سے ڈیجیٹل کورونا پاسپورٹ کا استعمال شروع کر دیا

سعودی ایئر لائنز نے آج سے ڈیجیٹل کورونا پاسپورٹ کا استعمال شروع کر دیا

کویت: غیرملکیوں کے کورونا کیسوں میں اضافہ

کویت: غیرملکیوں کے کورونا کیسوں میں اضافہ

کویت میں اردو بولنے والے لوگوں کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

  • 282.1k فینز
دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

اپریل 21, 2021
کویت: عید الفطر کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے کے “مثبت” فیصلے متوقع

کویت: عید الفطر کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے کے “مثبت” فیصلے متوقع

اپریل 20, 2021
فرعونی لباس پہننے پر مصری ماڈل بڑی مصیبت میں پھنس گئی

فرعونی لباس پہننے پر مصری ماڈل بڑی مصیبت میں پھنس گئی

ندا یاسر اور یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد اپنا پلازما عطیہ کر دیا

ندا یاسر اور یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد اپنا پلازما عطیہ کر دیا

  • صحفہ اول
  • پرائیویسی پالیسی
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • رابطہ کریں

کاپی راٹ © 2021

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • بلاگ

کاپی راٹ © 2021