دنیا

خلیجی ریاستوں نے جی سی سی سمٹ میں ’یکجہتی اور استحکام‘ معاہدے پر دستخط کر دیئے

کویت اردو نیوز 05 جنوری: تمام خلیجی ریاستوں نے جی سی سی سمٹ میں ’یکجہتی اور استحکام کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

تحریر جاری ہے‎

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بیان دیتے ہوئے اعلان کیا کہ آج خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں خلیجی رہنماؤں نے قطر کے ساتھ اپنی تین سالہ سفارتی دراڑ کو ختم کرنے کے لئے “یکجہتی اور استحکام” کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

خلیجی رہنما آج اپنے سالانہ اجلاس کے لئے سعودی عرب میں ملاقات کر رہے ہیں جس میں قطر اور سعودی عرب کے مابین تنازع کے حل کی پیشرفت کے سلسلے میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے۔

پیر کے روز سعودی عرب نے ساڑھے تین سال کے تنازعہ کے بعد قطر کے ساتھ زمینی سرحدوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا جبکہ خلیجی سلطنت قطر سے مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کردیئے تھے اور زمینی و سمندری سرحدیں بند کردی گئی تھیں۔

سعودی ولی عہد نے اجلاس میں بتایا کہ “ان کوششوں سے ہمیں “العلا بیان” کے معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملی ہے جس پر اس سربراہی اجلاس میں دستخط کئے گئے ہیں اور ہم اپنے خلیجی عرب اور اسلامی یکجہتی اور استحکام کی تصدیق کرتے ہیں۔”

“آج ہمیں اپنے عرب علاقوں کو فروغ دینے کی کوششوں میں متحد ہونے اور آس پاس موجود چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی اشد ضرورت ہے خاص طور پر ایرانی حکومت کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام اور تخریب کاری اور تباہی کے منصوبوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے بچنا بہت ضروری ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے چھ ممبران کے رہنماؤں نے دو دستاویزات پر دستخط کیے۔ العلا اعلامیہ جس کا نام سعودی شہر کے نام پر رکھا گیا ہے۔

حوالہ
الرای

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button