دنیا

نئے کورونا وائرس 2020 کی بھارت میں موجودگی کا انکشاف

کویت اردو نیوز03 جنوری: کورونا وائرس کی نئی قسم بھارت بھی پہنچ گئی۔ لندن سے کولکتہ پہنچنے والے چند مسافروں میں سے ایک میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

تحریر جاری ہے‎

تفصیلات کے مطابق لندن سے کولکتہ پہنچنے والے تین مزید بھارتی شہری مسافروں میں آج کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس سے قبل اسی فلائٹ سے کولکتہ آنے والے دو مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جن میں سے ایک کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سے متاثر تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن تین مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے انھیں ایک سرکاری اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سے متاثر ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق اس سے قبل دو افراد جو اسی فلائٹ سے لندن سے کولکتہ آئے تھے وہ بھی کرونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ان میں سے ایک کرونا وائرس کے نئے اسٹرین سے متاثر تھا۔ حکام کے مطابق یہ پانچوں مسافر ان 222 مسافروں میں شامل تھے جو 20 دسمبر کو لندن سے کولکتہ پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ متعدد ممالک کی طرح بھارتی حکومت نے بھی برطانیہ سے پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کی ہے تاہم مذکورہ پرواز لندن سے آنے والی آخری پرواز تھی۔ حکومت نے 23 دسمبر سے برطانیہ سے تمام پروازیں معطل کر دی تھیں۔

حوالہ
اے آر وائی اردو
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ