دنیا

عمان نے لیبر قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

خلیجی ریاست سلطنت عُمان نے ملک میں مروجہ لیبر قوانین میں ترمیم سمیت کئی دوسرے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

تحریر جاری ہے‎

عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کی حکومت لیبر قوانین میں ترمیم ، نئے ٹیکسوں کا نفاذ، طویل المیعاد سبسڈی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والے خاندانوں کو مالی تحفظ یقینی بنائے گی۔

انہوں نے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام بحرین میں منعقدہ منامہ ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ملازمت کی عُمان میں پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ ان میں تارکین وطن مزدوروں کو نئے آجر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اجازت نامہ یعنی ‘این اوسی’ حاصل کرنے کی شرط کی منسوخی بھی شامل ہو گی۔

کورونا کے معاشی دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے اقدامات کے ساتھ سلطنت عُمان کے شہریوں کو سرکاری ملازمت میں غیر ملکیوں کی جگہ لینے کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

حوالہ
العربیہ اردو
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ