دنیا

خادم الحرمین الشریفین کی جمعرات کو ملک بھر میں نماز استسقاء کی ہدایت

خادم الحرمین الشریفین نے جمعرات کو ملک بھرمیں نماز استسقاء کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے سُنت رسولﷺ تازہ کرنے اور باران رحمت کے حصول کے لیے جمعرات 4 ربیع الثانی 1442ھ کو ملک بھر میں نماز استستقاء کی ادائی کی تاکید کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے تاکید کی گئی ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کے روز نماز استستقاء کا اہتمام کرتے ہوئے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کیا جائے اور اللہ سے باران رحمت کے لیے دعائیں کی جائیں۔ توبہ واستغفار، ذکر اذکار، صدقات وخیرات، نوافل کا اہتمام، رجوع اللہ اور زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے تاکہ اللہ کی رحمت کے نزول کے دروازے کھل سکیں

خادم الحرمین الشریفین نے اللہ سے دعا کی ہے کہ وہ اپنے بندوں پرخصوصی فضل وکرم فرماتے ہوئے رحمت کی بارش نازل فرمائے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض علاقوں میں کئی ماہ سے موسم خشک ہے اور لوگ بارش کو ترس گئے ہیں۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ