دنیا

مسجد الحرام میں گاڑی لے کر آنے والا معاملہ کیا تھا

بدحواس شخص نے تیز رفتار گاڑی المسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی۔ سعودی عرب میں حکام نے المسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے المسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقع جمعہ کو پیش آیا تھا تاہم سعودی خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے ہفتے کی صبح اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گاڑی ٹکرانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس پی اے نے مکہ کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گاڑی المسجد الحرام کے قریب سے گزرنے والی سڑک پر انتہائی تیز رفتاری سے گزر رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔

واقعے کی ویڈیو فوٹج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی تیز رفتار گاڑی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا جاتی ہے۔ گاڑی کے مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکراتے ہی وہاں موجود سکیورٹی اہلکار اور کارکنان کو گاڑی کی جانب سے تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’خدا کا شکر ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘

مزید پڑھیں: موجودہ حالات میں کسی دوسرے ملک 14 دن گزار کر کویت جانے کا مکمل طریقہ ویڈیو کی صورت میں

واقعے کی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گاڑی چلانے والا شخص سعودی شہری ہے اور وہ حادثے کے وقت اپنے’’حواس‘‘ میں نہیں تھا۔

حوالہ
العربیہ
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ