دنیا

عمان میں ایک بار پھر سے کرفیو نافذ کردیا گیا

کویت اردو نیوز 09 اکتوبر: سلطنت عمان میں کورونا کوویڈ 19 وبا پھیلنے سے بچاؤ کے پیش نظر 11 سے 24 اکتوبر تک شام 8 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان نے آج بروز جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں پیش آنے والی پیشرفت سے نمٹنے کے طریقہ کار کی جانچ کرنے کی انچارج سپریم کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ شام 8 بجے سے صبح 5 بجے تک تمام عوامی مقامات اور دکانوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد اتوار 11 اکتوبر کو گا جو کہ ہفتہ 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

عمان نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ سپریم کمیٹی نے ہر فرد خصوصا نوجوانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر تمام احتیاطی تدابیر کی مکمل پابندی کریں اور تمام خاندانی اور معاشرتی اجتماعات کو روکیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ حکام تمام قانونی اقدامات اٹھائیں گے۔

حوالہ
روزنامہ الرای

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ