• صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • بلاگ
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • بلاگ
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
صحفہ اول دنیا

سعودی عرب ترکی سے سخت ناراض نوبت بائیکاٹ تک آن پہنچی

سعودی عرب ترکی سے سخت ناراض نوبت بائیکاٹ تک آن پہنچی
0
مناظر
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب کے ایوان تجارت کے سربراہ عجلان العجلان نے ترکی کی ہرشے کے بائیکاٹ کی اپیل کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’ہر سعودی شہری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ترکی کی مملکت میں درآمدات ،سرمایہ کاری اور سیاحت کا بائیکاٹ کرے۔‘‘ انھوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے بیان کے ردعمل میں بائیکاٹ کی یہ اپیل کی ہے۔ صدر ایردوآن نے قبل ازیں جمعرات کو کہا کہ ’’خطۂ خلیج کے بعض ممالک ترکی کو ہدف بنا رہے ہیں اور ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں جن سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہورہا ہے۔‘‘

انھوں نے ترکی کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ جن ممالک کی بات کی جارہی ہے، وہ کل اپنا وجود نہیں رکھتے تھے اور مستقبل میں بھی موجود نہیں ہوں گے تاہم ہم اللہ کی منشا سے اس خطے پر ہمیشہ اپنا پرچم لہراتے رہیں گے۔‘‘

مزیدخبریں

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران پرائیویٹ شعبوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی

سعودی عرب نے 04 ممالک کی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی عائد کردی

سعودی ولی عہد شہزادہ نے سکاکا سولر پاور پلانٹ کھولنے کا اعلان کر دیا

ان کے اس بیان پر بعض سعودی عہدے داروں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ عجلان العجلان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ’’ترک حکومت کی ہماری قیادت، ہمارے ملک اور ہمارے شہریوں کے خلاف معاندانہ روش کے ردعمل میں اب یہ ہر سعودی شہری کا فرض ہے کہ وہ ترکی کی ہرچیز کا بائیکاٹ کردے۔سعودی تاجر اور صارفین تمام ترک درآمدات ، سرمایہ کاری اور سیاحت کا بائیکاٹ کردیں۔‘‘

ان کی اس اپیل پر اگر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو اس سے ہزاروں ترک برآمدکنندگان متاثر ہوں گے اور ترک معیشت پر ایسے وقت میں منفی اثرات مرتب ہوں گے جب وہ پہلے ہی زبوں حال ہے اورترک لیرا ڈالر کے مقابلے میں مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ اس کی قیمت میں گذشتہ دو ایک سال میں نمایاں کمی واقع ہوچکی ہے اور گذشتہ سوموار کو اس کی قدر میں 7.7 فی صد ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔ رائیٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کے دوران میں ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر میں 22 فی صد کمی واقع ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی سرمایہ کار ترکی سے اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں۔ ترک پارلیمان کے سابق رکن ایقان اردمیر نے روزنامہ العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ترکی کو اس وقت کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے کا سامنا ہے، ترک بانڈز اور ایکویٹیز سے مغربی سرمائے کے انخلا نے مسائل کو دوچند کردیا ہے۔‘‘

مگر صدر ایردوآن غیرملکی اداکاروں کو ترکی کی ابتر معیشت کا ذمے دار قراردیتے ہیں۔انھوں نے مئی میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ غیرملکی سازشوں کے ذریعے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ترک حکومت کے مخالفین وزیر خزانہ اور صدر ایردوان کے داماد بیرات البیرق کی پالیسیوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔

سابق وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے گذشتہ ماہ ایک تقریر میں کہا تھا کہ ’’البیرق نے ترک معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ ان کے تقرر کا ایک ہی سبب ہے اور وہ اقربا نوازی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں لیرے کی قدر میں مسلسل کمی کے ذمے داروں کا تعیّن کیا جائے اور ان کا احتساب کیا جانا چاہیے۔

طیب ایردوآن کے بعض ناقدین ترک معیشت کی زبوں حالی کا ایک اور بھی سبب بیان کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ترکی کی اندرونی صورت حال کو بہتر بنانے کے بجائے دوسرے ممالک میں فوجی مداخلت کررہے ہیں۔ وہ شام اور لیبیا کے بعد اب آذر بائیجان میں ترکی کی فوجی مداخلت کا حوالہ دیتے ہیں جہاں ترکی کے عسکری اور مالی وسائل کو جھونکا جا رہا ہے۔

شیئرٹویٹبھیجیں

متعلقہ پوسٹس

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران پرائیویٹ شعبوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران پرائیویٹ شعبوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی

سعودی عرب نے 04 ممالک کی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے 04 ممالک کی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی عائد کردی

سعودی ولی عہد شہزادہ نے سکاکا سولر پاور پلانٹ کھولنے کا اعلان کر دیا

سعودی ولی عہد شہزادہ نے سکاکا سولر پاور پلانٹ کھولنے کا اعلان کر دیا

سلطان عمان کا عوام کے لئے سماجی تحفظ پیکیج جاری

سلطان عمان کا عوام کے لئے سماجی تحفظ پیکیج جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

کویت: غیرملکیوں کے کورونا کیسوں میں اضافہ

کویت: غیرملکیوں کے کورونا کیسوں میں اضافہ

کویت: 2020 کی نسبت سال 2021 ملک کی معیشت کے لئے بہتر قرار دے دیا گیا

کویت: 2020 کی نسبت سال 2021 ملک کی معیشت کے لئے بہتر قرار دے دیا گیا

کویت: کرفیو پرمٹ پر حاضری کی تصدیق کرنا لازم قرار دے دیا گیا

کویت: کرفیو پرمٹ پر حاضری کی تصدیق کرنا لازم قرار دے دیا گیا

کویت: آئل سیکٹر کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے کی منظوری دے دی گئی

کویت: آئل سیکٹر کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے کی منظوری دے دی گئی

کویت: رہائشی اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 15 مئی تک  کا وقت دیا گیا

کویت: رہائشی اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 15 مئی تک کا وقت دیا گیا

کویت: الجہرا سے مھبولہ جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور پر مسافر کا تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا

کویت: الجہرا سے مھبولہ جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور پر مسافر کا تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا

کویت: ماہ رمضان میں سول آئی ڈی وصول کرنے کے لیے PACI نے اپنے اوقات کار جاری کر دیئے

کویت: ماہ رمضان میں سول آئی ڈی وصول کرنے کے لیے PACI نے اپنے اوقات کار جاری کر دیئے

کویت وزراء کونسل کے آج کے چند اہم فیصلوں کی تفصیلات

کویت وزراء کونسل کے آج کے چند اہم فیصلوں کی تفصیلات

کویت: جزوی کرفیو کے دوران چیک پوسٹ پر معمور سکیورٹی اہلکار ٹریفک حادثے میں  شہید

کویت: جزوی کرفیو کے دوران چیک پوسٹ پر معمور سکیورٹی اہلکار ٹریفک حادثے میں شہید

سعودی عرب نے 04 ممالک کی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے 04 ممالک کی خواتین سے شادی کرنے پر پابندی عائد کردی

کویت میں اردو بولنے والے لوگوں کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

  • 280.7k فینز
کویت: کرفیو پرمٹ پر حاضری کی تصدیق کرنا لازم قرار دے دیا گیا

کویت: کرفیو پرمٹ پر حاضری کی تصدیق کرنا لازم قرار دے دیا گیا

اپریل 18, 2021
کویت: غیرملکیوں کے کورونا کیسوں میں اضافہ

کویت: غیرملکیوں کے کورونا کیسوں میں اضافہ

اپریل 17, 2021
فرعونی لباس پہننے پر مصری ماڈل بڑی مصیبت میں پھنس گئی

فرعونی لباس پہننے پر مصری ماڈل بڑی مصیبت میں پھنس گئی

ندا یاسر اور یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد اپنا پلازما عطیہ کر دیا

ندا یاسر اور یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد اپنا پلازما عطیہ کر دیا

  • صحفہ اول
  • پرائیویسی پالیسی
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • رابطہ کریں

کاپی راٹ © 2021

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • بلاگ

کاپی راٹ © 2021