دنیا

قطر ائیر ویز نے پاکستان میں فلائٹس بحال کر دیں

اسلام آباد 05 جون: قطر ایئر ویز نے جمعرات کو پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر ائیر ویز نے پاکستان کے لئے اپنی فلائٹس دوبارہ بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ دوحہ میں قائم ائیر لائن اسلام آباد ، کراچی ، لاہور اور پشاور میں خصوصی پروازیں چلائے گی۔ قطر ایئر ویز پشاور سے ہفتے میں چار پروازیں جبکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ایک فلائٹ اڑائے گی۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں قطر ایئر ویز نے کہا کہ

“ہمارے نیٹ ورک کی بتدریج تعمیر نو کا سلسلہ جاری ہے، اس ہفتے بینکاک، بارسلونا، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، سنگاپور اور ویانا کی پروازیں دوبارہ شروع ہوئی ہیں جس سے ہمارے عالمی نیٹ ورک میں ہفتہ وار 170 پروازیں اور 40 سے زائد منزلیں ہوگئیں ہیں”۔

قطر ایئر ویز نے دو دن پہلے ہی پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان میں خصوصی پروازیں کرنے کے لئے ایئر لائن کو اجازت دی تھی۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ