پاکستان

ایک ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب سے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد 17 مئی: جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے اب تک ایک ہزار سے زائد پاکستانی چار پروازوں کے ذریعے پاکستان اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں مزید پروازیں سعودی عرب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو پاکستان لے جائیں گی۔
ہفتے کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز جدہ سے 250 پاکستانیوں کے ساتھ کراچی کے لئے روانہ ہوئی جو گذشتہ دو ماہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تھے۔ دو ماہ قبل دونوں ممالک کے مابین فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد جدہ سے کراچی جانے والی یہ پی آئی اے کی پہلی پرواز ہے۔ جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل اور ڈپٹی قونصل جنرل نے جدہ ایرپورٹ پر مسافروں کو رخصت کیا۔ مسافروں نے پی آئی اے کی پرواز کے انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ