پاکستان

پورے پاکستان میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ جاری

کویت اردو نیوز 09 جنوری: ترجمان پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تحریر جاری ہے‎

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گدو میں 11:41پر فالٹ پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور  ایک سینڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی 50سے 0پر آئی ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ فریکونسی کے گرنے کی وجہ سے پاور پلانٹس بند ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک کے بیشتر شہروں اور دیہات میں اس وقت بجلی معطل ہے۔ ملک کے بڑے بجلی گھروں جہلم، منگلا، تربیلا میں پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے سندھ ،پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بجلی کانظام درہم برہم ہو گیا۔

حوالہ
جیو نیوز
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ