پاکستان

پاکستان اور متحدہ عرب امارات تعلقات مزید بہتر بنانے پر متفق

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امارات کی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات کی ہے۔

تحریر جاری ہے‎

یہ ملاقات نائجر میں وزرائے خارجہ اجلاس کے کونسل کے موقع پر ہوئی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تعلقات کر مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کورونا کی وبائی صورتحال، ویزوں کے حصول اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی اور تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات سے اماراتی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔

اماراتی وزیر نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ کے خطاب کو سراہتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزراء کے مابین اگلے سال دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

حوالہ
العربیہ اردو
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ