پاکستان

خادم حسین رضوی کے انتقال کی وجہ کیا بنی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی 54 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

ٹی ایل پی کے دوسرے گروپ کے سربراہ آصف جلالی نے خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ خادم حسین رضوی چوک یتیم خانہ لاہور میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور انہیں تیز بخار کے باعث لاہور میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

خیال رہے کہ خادم حسین رضوی رواں ہفتے راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بھی موجود تھے۔

اس سے قبل 12 نومبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں خادم حسین رضوی سمیت 26 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تھی۔

حوالہ
ڈان نیوز
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ