پاکستان

پاکستان سے دبئی وزٹ پر جانے کی اہم ہدایات جاری

کویت اردو نیوز 15 اکتوبر: پاکستان میں واقع متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سے پاکستان سے دبئی وزٹ پر جانے والوں کے لیے چار اہم ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے پاکستان سے دبئی وزٹ پر جانے والوں کے لیے چار اہم ہدایات جاری کر دیں ہیں جس کے مطابق دبئی جانے والے تمام مسافر اپنے ساتھ ریٹرن ٹکٹ لازمی لے کر جائیں، ڈمی یا جعلی بکنگ نہ کروائیں ورنہ قانونی طور پر آپ کو بورڈنگ سے منع کر دیا جائے گا اور آپ کو ائیر پورٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا علاوہ ازیں آپ اور آپ کے ایجنٹ کے خلاف کاروائی بھی ہو سکتی ہے۔

  1. پاکستان سے دبئی کے لیے سفر کرنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہوٹل کی کنفرم بکنگ کے دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں بکنگ کنفرم نہ ہونے کی وجہ سے بھی آپ کی بورڈنگ نہیں ہو گی اور ائیر پورٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا۔
  2. ٹریول انشورنس کو لازم قرار دیا جا چکا ہے لہذا وزٹ ویزا پر پاکستان سے دبئی جانے والے حضرات سے گزارش ہے کہ دوران سفر انشورنس کے اصل دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں۔
  3. وزٹ ویزا پر پاکستان سے دبئی جانے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہاں رہنے اور دیگر سرگرمیوں کے لئے کم از کم 2000 درہم یا اتنی مالیت کی فارن کرنسی اپنے ساتھ رکھیں۔

اسلام آباد میں واقع متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کے دفتر سے گزشتہ روز جاری کئے گئے ہدایت نامے میں مندرجہ بالا ہدایات کے علاوہ اس بات کی گزارش کی گئی ہے کہ بئی جانے والے تمام مسافر ان تمام ہدایات پر عمل کریں اور قانون کی پاسداری کریں تاکہ انہیں دوران سفر کسی بھی قسم کی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ