• صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • بلاگ
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • بلاگ
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
صحفہ اول پاکستان

ٹک ٹاک: ’غیر اخلاقی مواد‘ کی شکایات، پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

ٹک ٹاک: ’غیر اخلاقی مواد‘ کی شکایات، پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد
1
مناظر
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بالآخر شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو نامناسب مواد نہ ہٹائے جانے پر ملک میں بند کردیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹک ٹاک، دی گئی مدت کے دوران ایپلی کیشن سے نامناسب اور متنازع مواد کو ہٹانے میں ناکام رہا، جس کی وجہ سے ہی ٹک ٹاک کو ملک میں بند کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں

پاکستان: سانحہ موٹر وے میں ملوث ملزمان کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا

پاکستان کی جانب سے کویت کو سرمایہ کاری کے وسیع اور نفع بخش مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

مولانا طارق جمیل نے MTJ کے نام سے اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کروا دیا

پی ٹی اے کے مطابق چینی ایپلی کیشن کی انتظامیہ کو بار بار متنازع اور نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں، تاہم ایپ انتظامیہ ایسا کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق متنازع اور نامناسب مواد کو نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے ہی ٹک ٹاک پر 9 اکتوبر سے پابندی عائد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں لائیو اسٹریمنگ ایپ ‘بیگو’ پر پابندی، ٹک ٹاک کو آخری نوٹس

خیال رہے کہ پی ٹی اے گزشتہ چند ماہ سے ٹک ٹاک انتظامیہ کو متنازع اور نامناسب مواد کو ہٹانے سے متعلق احکامات جاری کرتی آ رہی تھی اور ایک موقع پر پی ٹی اے نے چند ایپس کو بند بھی کردیا تھا۔

پی ٹی اے نے رواں برس جولائی میں ٹک ٹاک انتظامیہ کو نامناسب مواد پر ٹک ٹاک کو ‘حتمی وارننگ’ جاری کی تھی، علاوہ ازیں گزشتہ چند ماہ میں پی ٹی اے نے متعدد بار ایپ انتظامیہ کو غیر اخلاقی ویڈیوز ہٹانے کے نوٹسز بھی جاری کیے تھے۔

پی ٹی اے کی جانب سے نوٹسز جاری ہونے کے بعد ٹک ٹاک نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان سے درجنوں متنازع ویڈیوز کو ہٹادیا ہے جب کہ وہ اخلاقی اور اچھا مواد تیار کرنے کے لیے حکومت اور مواد تیار کرنے والے افراد کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

علاوہ ازیں ٹک ٹاک کو بند کرنے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں عام شہری کی جانب سے درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔

رواں برس جولائی میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملک میں اس اپیلی کیشن کے استعمال کرنے والے 10 سے زائد افراد کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا نوٹفیکشن

مزید برآں یہ بھی کہا گیا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن سوشل میڈیا پر ریٹنگ اور شہرت کے لیے پورنوگرافی پھیلانے کا ذریعہ بھی بن رہی ہے۔

درخواست میں جولائی میں ہی پیش آئے اس واقعے کا بھی ذکر کیا گیا تھا جس میں ایک لڑکی کو ٹک ٹاک پر بنے دوستوں کے ایک گروپ کی جانب سے گینگ ریپ کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

دائر کی گئی درخواست میں ٹک ٹاک کو فحش اور خلاف مذہب ایپ قرار دیا گیا تھا۔

پاکستان میں ٹک ٹاک پر ایک ایسے وقت میں پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ چند ہفتے قبل ہی پڑوسی ملک بھارت میں بھی اس پر پابندی عائد کی گئی تھی اور امریکا میں بھی اسے سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔

امریکا نے بھی ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے رکھا ہے اور ٹک ٹاک کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے امریکی اثاثے کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرے یا کسی امریکی کمپنی کے ساتھ مل کر امریکا میں کام کرے، دوسری صورت میں اسے بند کردیا جائے گا۔

شیئرٹویٹبھیجیں

متعلقہ پوسٹس

پاکستان: سانحہ موٹر وے میں ملوث ملزمان کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا

پاکستان: سانحہ موٹر وے میں ملوث ملزمان کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا

پاکستان کی جانب سے کویت کو سرمایہ کاری کے وسیع اور نفع بخش مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

پاکستان کی جانب سے کویت کو سرمایہ کاری کے وسیع اور نفع بخش مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

مولانا طارق جمیل نے MTJ کے نام سے اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کروا دیا

مولانا طارق جمیل نے MTJ کے نام سے اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کروا دیا

حکومت پاکستان نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے انتقال کی باقاعدہ تصدیق کر دی

حکومت پاکستان نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے انتقال کی باقاعدہ تصدیق کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

کویت: عید الفطر کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے کے “مثبت” فیصلے متوقع

کویت: عید الفطر کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے کے “مثبت” فیصلے متوقع

کویت وزراء کونسل نے کرفیو سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

کویت وزراء کونسل نے کرفیو سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

کویت کے لیے تارکین وطن پر سفری پابندی کا فیصلہ تاحال برقرار

کویت کے لیے تارکین وطن پر سفری پابندی کا فیصلہ تاحال برقرار

کویت: ائیر لائنز “کورونا پاسپورٹ” کے لئے سرکاری منظوری کی منتظر

کویت: ائیر لائنز “کورونا پاسپورٹ” کے لئے سرکاری منظوری کی منتظر

کویت: تجارتی پروازیں اگلے 3 ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ

کویت: تجارتی پروازیں اگلے 3 ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ

مسافروں کی کورونا رپورٹس چیک نہ کرنے پر بھارت میں متعدد ائیر لائنز پر جرمانے عائد

مسافروں کی کورونا رپورٹس چیک نہ کرنے پر بھارت میں متعدد ائیر لائنز پر جرمانے عائد

کویت: الجہرا سے مھبولہ جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور پر مسافر کا تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا

کویت: الجہرا سے مھبولہ جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور پر مسافر کا تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا

سعودی ایئر لائنز نے آج سے ڈیجیٹل کورونا پاسپورٹ کا استعمال شروع کر دیا

سعودی ایئر لائنز نے آج سے ڈیجیٹل کورونا پاسپورٹ کا استعمال شروع کر دیا

کویت: غیرملکیوں کے کورونا کیسوں میں اضافہ

کویت: غیرملکیوں کے کورونا کیسوں میں اضافہ

کویت میں اردو بولنے والے لوگوں کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

  • 282.1k فینز
دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

اپریل 21, 2021
کویت: عید الفطر کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے کے “مثبت” فیصلے متوقع

کویت: عید الفطر کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے کے “مثبت” فیصلے متوقع

اپریل 20, 2021
فرعونی لباس پہننے پر مصری ماڈل بڑی مصیبت میں پھنس گئی

فرعونی لباس پہننے پر مصری ماڈل بڑی مصیبت میں پھنس گئی

ندا یاسر اور یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد اپنا پلازما عطیہ کر دیا

ندا یاسر اور یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد اپنا پلازما عطیہ کر دیا

  • صحفہ اول
  • پرائیویسی پالیسی
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • رابطہ کریں

کاپی راٹ © 2021

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • بلاگ

کاپی راٹ © 2021