پاکستان

صدر پاکستان کل بروز پیر کویت پہنچیں گے

کویت اردو نیوز 04 اکتوبر: صدر پاکستان عارف علوی 5 اکتوبر بروز پیر کو تعزیت کے لئے کویت کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی 5 اکتوبر 2020 بروز پیر کو مرحوم امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے کویت کا دورہ کریں گے۔

صدر پاکستان، کویت کے نئے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کریں گے اور قیادت، حکومت اور پاکستان کی عوام کی جانب سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کریں گے۔ پاکستان اور کویت قریبی برادرانہ تعلقات کے پابند ہیں۔ امیر مرحوم کی سربراہی میں باہمی تعاون نے ایک نئی سطح حاصل کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کا امیر کویت کی وفات پر اظہار تعزیت

مرحوم امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح پاکستان کے ایک مخلص اور قابل اعتماد دوست تھے۔ انہوں نے دونوں ممالک اور عوام کو قریب لانے میں انمول شراکت کی۔ دوطرفہ تناظر اور علاقائی امن و استحکام کے لئے ان کی کاوشوں کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

حوالہ
ریڈیو پاکستان
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ