امیر کویت کی وفات کی خبر پر پاکستان کے وزیراعظم عمران نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” کویت کے امیر عزت مآب جناب صباح الاحمد الجابر الصباح کی رحلت پر میں نہایت رنجیدہ ہوں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔ ہم محترم ولی عہد، آلِ صباح اور اہلِ کویت سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پاک-کویت تعلقات کے حوالے سے جنابِ امیر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی”۔
مزید پڑھیں: امیر کویت کی وفات پر 03 دن سرکاری محکمے بند رکھنے کا اعلان