پاکستان

اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کیلئے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کرنیوالا نامعلوم سیریل کلر گرفتار

اسلام آباد (این این آئی)گوجرانوالہ پولیس نے سیریل کلر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کیلئے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کیا کرتا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے، اس نے پیپلز کالونی میں 6 افراد کو قتل اور تین کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

تھانہ پیپلز کالونی پولیس نےقتل کے 6 اور اقدام قتل کے 3 مقدمات میں ملوث ملزم ارسلان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ہاتھوں قتل اور زخمی ہونے والے تمام مقدمات نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہیں اس لیے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کی شناخت پریڈ کے بعد ہی اسے ان مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ