پاکستان

پاکستان کی شہریت حاصل کرنے میں سب سےزیادہ کس ملک کے شہری دلچسپی رکھتے ہیں؟

اسلام آباد 06 اگست: پاکستان کی شہریت حاصل کرنے میں سب سےزیادہ کس ملک کے شہری دلچسپی رکھتے ہیں، جان کر آپ قہقہے مار کر ہنسنا شروع کر دیں گے۔

گزشتہ 10سالوں کے دوران 635 غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی، جس میں حیران کن طور پر سب سے زیادہ 461 بھارتی شہری شامل ہیں، افغانستان کے43،سری لنکا کے 22، انگلینڈ کے 15، بنگلہ دیش کے 14، فلپائن کے 12، امریکہ کے 10، سوئزرلینڈ کے 6 باشندوں نے بھی پاکستان کی شہریت حاصل کی۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ 10سالوں کے دوران مجموعی طور پر 635غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی جس میں حیران کن طور پر سب سے زیادہ بھارتی شامل ہیں، 10سالوں میں 461 بھارتیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان کی شہریت حاصل کرنے والوں میں افغانستان کے شہری شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 31 ممالک کی پابندی ہٹائے جانے کا فیصلہ کب ہو گا

10سالوں میں 43 افغانیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی۔ اسی طرح سری لنکا کے 22، انگلینڈ کے 15، بنگلہ دیش کے 14، فلپائن کے 12، امریکہ کے 10، سوئزرلینڈ کے 6، کینیڈ ا ، چائنا، عراق اور کویت کے 4 ،4 باشندوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کی۔ اسی طرح اسٹریلیا ، آزربائی جان، کمپوڈیا ، اریٹیریا ، اٹلی، قازکستان، کویت، کینیا، کرغستان ، لبنان ، میانمر ، سنگاپور ، سومالیہ ، سیریا، ترکی اور زمبیا کے ایک، ایک باشندے نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔ دستاویزات کے مطابق ایران، نیپال کے3،3 ،روس ، ازبکستان اور مالدیپ کے 2،2 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔

کویت اردو نیوز کے کے یوٹیوب چینل کو بھی سبسکرائب کریں

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ