پاکستان

إمارات سے پاکستانیوں کی واپسی، شیڈول جاری

اسلام آباد 03 جون: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے منگل کو متحدہ عرب امارات کے لئے دنیا میں کورونا وائرس پھیلنے کے دوران پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے خصوصی پرواز کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن 2 جون سے 10 جون کے دوران متحدہ عرب امارات سے 32 پروازیں چلائے گی جن کا
شیڈول مندرجہ ذیل ہے:

4 جون
پی آئی اے کی خصوصی پرواز دبئی سے ملتان، دوسری پرواز دبئی سے پشاور، تیسری فلائٹ ابوظہبی سے فیصل آباد، چوتھی فلائٹ ابو ظہبی سے ملتان جبکہ پانچویں فلائٹ پاکستانیوں کو دبئی سے کراچی واپس لے کر آئے گی۔

5 جون
قومی ائیر لائن ابوظہبی سے اسلام آباد، دوسری فلائٹ ابوظہبی سے ملتان جبکہ تیسری فلائٹ دبئی سے ملتان کے لئے اڑائی جائے گی۔

6 جون
پی آئی اے کی پرواز پاکستانیوں کو ابوظہبی سے اسلام آباد، دوسری فلائٹ دبئی سے لاہور، تیسری فلائٹ ابوظہبی سے فیصل آباد جبکہ چوتھی فلائٹ دبئی سے ملتان واپس لائے گی۔

7 جون
قومی ایئر لائن خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستانیوں کو دبئی سے لاہور، دوسری فلائٹ دبئی سے فیصل، تیسری فلائٹ ابوظہبی سے پشاور، چوتھی فلائٹ دبئی سے پشاور جبکہ پانچویں فلائٹ دبئی سے فیصل آباد کے لئے چلائی جائے گی۔

8 جون
پی آئی اے ابوظہبی سے لاہور کیلئے خصوصی پرواز، دوسری فلائٹ دبئی سے پشاور اور تیسری فلائٹ ابوظہبی سے پشاور کے ذریعے پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گی۔

9 جون
قومی ائیر لائن پاکستانیوں کو ابوظہبی سے پشاور، دوسری فلائٹ ابوظہبی سے فیصل آباد، تیسری فلائٹ دبئی سے ملتان اور چوتھی فلائٹ کے ذریعے دبئی سے لاہور واپس لائے گی۔

10 جون
پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو ابوظہبی سے پشاور، دوسری فلائٹ دبئی سے پشاور اور آخری فلائٹ ابوظہبی سے فیصل آباد واپس لائے گی۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ