کویت
کویت ائیر پورٹ کمرشل فلائٹس کھولنے کے لیے تیار۔

کویت کی خبر رساں ایجنسی الرأي کی رپورٹ کے مطابق کویت ائیرپورٹ کمرشل فلائٹس کسی بھی وقت بحال کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صحت حکام کی سفارشات کی بنیاد پر جاری کردہ سرکاری ہدایات کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کسی بھی وقت ایئر ٹریفک دوبارہ بحال کرسکتا ہے۔
تحریر جاری ہے
ذرائع نے الرائی کو بتایا کہ سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے پاس پہلے سے ہی ایک منصوبہ تیار ہے جسکے مطابق ہدایات جاری ہونگی۔ سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے اپنے مختلف محکموں کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ کویت ہوائی اڈے سے جانے اور آنے والی تجارتی پروازوں کی بتدریج بحالی سے متعلق معاملات تیار کریں اور آلات اور طیاروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
حوالہ: عرب ٹائمز