کویت

رواں ماہ مئی کی تنخواہیں تیار کر لی گئیں

کویت سٹی 18 مئی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مقامی بینکوں نے مئی کے مہینے کی تنخواہوں اور مالی مراعات کو سرکاری شعبے کے ملازمین کے کھاتے میں جمع کرنا شروع کردیا۔ذرائع نے تصدیق کی ہے

کہ سرکاری اداروں کی جانب سے تنخواہوں کی سٹیٹمنٹ ملنے کے فورا بعد ہی بینک تنخواہوں کو ٹرانسفر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں اور بینک پرامید ہیں کہ گورنمنٹ سیکٹر میں موجود تمام ملازمین کی تنخواہیں عید الفطر کی تعطیل سے قبل اس ہفتے کے اندر ٹرانسفر کردی جائیں گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بینکوں نے فارغ التحصیل افراد کے لئے سوشل الاؤنس بھی جمع کرایا ہے۔ دریں اثنا وزیر تعمیرات و رہائش ڈاکٹر رانا الفارس نے واضح کیا کہ کویت کریڈٹ بینک (کے سی بی) کی قسطوں کی وصولی ملتوی کرنے کے فیصلے میں صرف وہی افراد شامل ہیں جنہوں نے بینک سے قرضے حاصل کیے تھے۔ انہوں نے اس فیصلے کی ضمانت دی ہے

کہ ملتوی ماہانہ قسطوں میں اضافہ نہیں ہوگا اور اس کا اطلاق کے سی بی سے حاصل کردہ ہر قسم کے قرضوں پر ہوتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے سے تقریبا 150 لاکھ شہری مستفید ہوں گے اور ملتوی قسطوں کی کل رقم کا تخمینہ ایک سو ملین ہے۔

حوالہ: عرب ٹائمز

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ