کویت

روزانہ 180 افراد کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان

کویت سٹی 17 مئی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے 180 افراد کا روزانہ کی بنیاد پر   ٹیسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

وزارت نے مزید کہا کہ یہ ٹیسٹ دونوں جنسوں کے مابین مساوی تعداد منتخب کرنے پر مبنی ہے بشرطیکہ ہر شخص کی عمر کم از کم 18 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ 70 سال ہو۔ افراد کو تاریخ ، جگہ اور وقت سے آگاہ کرنے والے ٹیکسٹ میسج بھی بھیجے جائینگے جبکہ یہ طبی معائنےملک کی تمام  چھ  گورنریٹس  میں کئے جائنگے۔


تفصیلات کے مطابق افراد کا انتخاب بلا ترتیب  فون نمبر کے ذریعے کیا جائے گا جہاں منتخب شخص کو تحریری طور پر تاریخ ، جگہ اور وقت سے آگاہ کرنے کے لئے ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا جائے گا تاکہ مکمل کرفیو کے دوران اجازت نامے سول انفارمیشن لنک کے ذریعے حاصل کئے جاسکیں۔

حوالہ : عرب ٹائمز

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ