کویت

ملک بدر کئے جانے والے افراد کا انخلاء جلد شروع۔

کویت سٹی 02 مئی: کویت کی مقامی خبر رساں ایجنسی روزنامہ الأنبا کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے محکمہ ایئر ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر عبداللہ الرجحي نے الأنبا کو دئیے گئے ایک خصوصی بیان میں انکشاف کیا کہ بنگلہ دیشی حکومت کی ابتدائی منظوری ایسے شہریوں کی منتقلی کے لئے لی گئی تھی جو اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کو قانون کے حوالے کیا تھا جس کے مطابق بنگلہ دیش سب سے پہلا ملک ہے جس نے کویت میں اپنے غیر قانونی رہائش پذیر شہریوں کو وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔ اقامہ خلاف ورزی کرنے کی مد میں ملک بدر کئے جانے والے افراد کی فہرستوں کے متعلق کویت کی وزارت داخلہ اور امور خارجہ سے رابطہ کر کے کویت ایئرویز اور الجزیرہ ایئر لائنز کے ساتھ پہلی پروازیں چلانے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ انخلا کی پروازیں کچھ ہی دنوں میں شروع ہوجائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں کویت ایئر ویز اور جزیرہ ایئر ویز کارگو پروازوں پر توجہ مرکوز کریں گے اور رہائشی قانون کی خلاف ورزی کی مد میں اپنے ممالک واپس جانے کے خواہاں تارکین وطن کے لئے انخلا کی پروازوں کا بندوبست کریں گے۔ الرجحي نے وزارت خارجہ امور اور داخلہ کی طرف سے اس حساس مسئلے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ