کویت

کویت رکن پارلیمنٹ تارکین وطن کے حق میں بول پڑے۔

کرایہ داروں کو اپارٹمنٹس سے نکالنے سے روکنے کے لئے آرٹیکل میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی ڈاکٹر عبدالکریم الکندری نے کرایہ داروں کے تحفظ کے لئے رئیل اسٹیٹ / بلڈنگ مالکان کے ذریعہ کرایہ داروں کی بے دخلی کو روکنے کے لئے رئیل اسٹیٹ لیز فرمان 35/1978 کے آرٹیکل 20 پیراگراف 1 میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ اسمبلی میں تجویز پیش کرنے کی بڑی وجہ مستقبل میں عدالتوں پر بوجھ پڑنا بتائی گئی جو کہ بیشتر بلڈنگ مالکان کی جانب سے کرایہ ادا نہ کرنے والے کرایہ داروں پر قانونی کاروائی کرنے کی دھمکیوں کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ دریں اثناء کورونا بحران کی وجہ سے تارکین وطن ملازمین کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ بہت ساری دکانیں و کاروباری مراکز بند کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ کرایہ دار کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہیں جبکہ ریل اسٹیٹ مالکان انہیں قانونی نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ