کویت

سافر گئے ملازمین کو انتظار کرنا ہو گا!

کویت سٹی 20 اپریل: چھٹیوں پر موجود ملازمین کو کام دوبارہ شروع ہونے تک انتظار کرنا پڑے گا۔ روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سول سروس بیورو کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے وہ ملازمین جو غیر معمولی حالات کے پیش نظر دی گئیں تعطیلات سے پہلے چھٹیوں پر گئے تھے اور انکی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں وہ اب کام شروع ہونے کا انتظار کریں اسکے علاوہ ایسے ملازمین کے لئے کوئی حل موجود نہیں ہے۔ چاہے خواتین ملازمین کی زچگی کی چھٹیاں ہوں یا ملازمین کی سالانہ چھٹیاں۔ سول سروس بیورو کا کردار ریاست کے سرکاری اداروں میں روزگار کے امور کی نگرانی تک محدود ہے ، تاکہ وہ اپنے ملازمین سے متعلق ان کے حکام کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کی نگرانی کرسکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام طور پر ملازمین جن کی چھٹیوں کی مدت کورونا بحران میں دی گئی چھٹیوں کے دوران ختم ہوتی ہیں انہیں سرکاری طور پر کام دوبارہ شروع ہونے تک انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس طرح کے معاملات تنخواہوں کی ادائیگی سے وابستہ ہوتے ہیں ایک طویل دستاویزی سلسلے سے مشروط ہوتے ہیں اور ان کی جانچ پڑتال ضروری ہوتی ہے۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ