کویت سٹی 17 اپریل: عوامی اتھارٹی برائے افرادی قوت احمد الموسیٰ نے لیبر قانون آرٹیکل 61 کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر آجر اپنے کارکنان کی ملازمت جاری رکھنا چاہتا ہے تو کام کی مکمل یا جزوی معطلی کے دوران ملازمین کو ہر صورت اجرت دینے کا پابند ہے۔ الموسیٰ نے یہ بات کچھ مالکان کی طرف سے آنے والے جزوی کرفیو کے دوران ہونے والے نقصان کے بارے میں شکایات کے بعد کہی جس سے ان کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت لیبر قانون کے نفاذ کی پابند ہے لیکن موجودہ غیر معمولی حالات میں اتھارٹی اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی جب تک کہ اس بارے میں کوئی واضح قانون اور آرٹیکل موجود نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اس کا حل وزراء کی کونسل کے پاس ہے یا قانون میں ترمیم کے ذریعے حل تلاش کیا جا سکتا ہے تاکہ تمام افراد ملازمین اور آجرین کے ساتھ انصاف کیا جاسکے۔
حوالہ: عرب ٹائمز