کویت اردو نیوز 09 مارچ: کرفیو کی خلاف ورزی اور وقت پر گھر پہنچنے کے ڈر سے چھ گاڑیاں تصادم کا سبب بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 05 بج کر 10 منٹ پر کرفیو کی خلاف ورزی کے خوف اور مقررہ وقت پر اپنی منزل پر پہنچنے کی جلدی میں متعدد سڑکوں پر ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے گاڑیوں میں تصادم کے باعث ایک گاڑی الٹ گئی جبکہ 6 گاڑیوں ایکسیڈنٹ کا شکار ہو گئیں۔
ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ چھ نمبر روڈ (6 رِنگ روڈ) پر پیش آیا جس کی وجہ سے ٹریفک میں مزید رکاوٹ پیدا ہوئی جبکہ تصادم شدہ تمام گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔