کویت

قرنطین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ایپلیکیشن تیار!

کویت ستی 16 اپریل: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے واپس آنے والے شہریوں کےانخلا کے منصوبے کے ڈھانچے کے تحت سفر کرنے والے افراد کو بورڈنگ کارڈ کے ساتھ وزارت صحت کی ایپلیکشن  “Shlonik” میں اپنی معلومات و اعداد و شمار درج کرنے ہونگے۔ اسکے علاوہ ایک اور ایپلیکش” Social Distancing” بھی تیار کی جارہی ہے جس میں شہریوں اور تارکین وطن کو الیکٹرانک طور پر ٹریک کیا جا سکے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اس وقت جو ایپلیکیشن تیار کی جارہی ہے جس کا مقصد زیادہ میل جول کے امکانات کو کم کرنا ہے۔ اس ایپلیکیشن میں فرد کی نقل و حمل کا سراغ لگانا کہ وہ کن مقامات پر گیا اور کن افراد کے ساتھ رابطے میں رہا یہ سب پتہ لگایا جاسکے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کویت واپس آنے والے افراد کو “Shlonik” ایپ میں اندراج کرنا پڑے گا تاکہ انکی صحت کی صورتحال کی نگرانی کے ساتھ ساتھ انکے گھر میں قرنطین کی صورتحال کو جانا جاسکے اور کسی بھی علامت کی صورت میں ضرورت کے تحت اسپتال منتقل کیا جا سکے۔ ایپلیکیشن کے ذریعے قرنطین ہونے والے افراد کو پیغامات اور الرٹس ان کے موبائل فون پر جاری کئے جائیں گے اگر قرنطین ہونے والے افراد گھر سے باہر پائے گئے یا ان کے موبائل فون گھر میں رہ جانے کی صورت میں پیغامات یا الرٹ کا 5 منٹ کے اندر اندر جواب نہ دیا گیا تو ہیلتھ ٹیمیں قرنطین توڑنے کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات اٹھائے گی جس کے نتیجے میں ایسے افراد کو 3 ماہ کی قید یا 5 ہزار دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ