کویت

KNPC میں بھارتی شہری کا کورونا مثبت نکل آیا۔

کویت سٹی 12 اپریل: روزنامہ الرائ کی رپورٹ کے مطابق کویت نیشنل پٹرولیم کمپنی (KNPC) نے تصدیق کی ہے کہ  احمدی ریفائنری کے پروجیکشن سیکشن میں ایک ہندوستانی شہریت رکھنے والے کارکن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اسکے ساتھ 42 دیگر ملازمین کو بھی طبی قید میں رکھا گیا ہے۔ذرائع نے روزنامہ الرائی  کو بتایا کہ وزارت صحت اس بھارتی شہری کے لئے صحت سے متعلق تمام ضروری اقدامات کررہی ہے اور اسکے علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 42 افراد کو صحت کے طریقہ کار کے مطابق طبی قید میں بھیج دیا گیا ہے۔ کویت نیشنل پٹرولیم کمپنی کے کارکنان کی یونین نے بتایا کہ منصوبوں میں سے صرف ایک کارکن میں مثبت معاملہ دریافت ہوا ہے اور باقی تمام افرادبھی غیر ملکی کارکن ہیں۔ حوالہ: عرب ٹائمز

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ