کویت

سلطنت عمان نے 10 ممالک کے داخلے پر پابندی عائد کردی

کویت اردو نیوز 23 فروری: سلطنتِ عمان نے دس ممالک سے آنے والوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں ہونے والی پیشرفت سے نمٹنے کے طریقہ کار کی جانچ کرنے کی انچارج سپریم کمیٹی نے آج منگل کےروز بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے کورونا وائررس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے دس ممالک پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تغیر پذیر کورونا وائرس کی نئی لہر سے شدید متاثر ممالک جن میں سوڈان ، لبنان ، جنوبی افریقہ ، برازیل ، نائیجیریا ، تنزانیہ ، گھانا ، جینیہ ، سیرا لیون اور ایتھوپیا شامل ہیں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سلطنتِ عمان کے اس فیصلے پر جمعرات 25 فروری سے عمل درآمد ہوگا۔

متعلقہ مضامین
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button