کویت

کویت: 35 ممنوعہ ممالک کے ادارہ جاتی قرنطین کی مدت 14 دن کرنے کا فیصلہ جاری

کویت اردو نیوز 18 فروری: غیر ممنوعہ ممالک کے ادارہ جاتی قرنطین کی مدت 07 دن جبکہ 35 ممنوعہ ممالک کے ادارہ جاتی قرنطین کی مدت 14 دن کی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے تصدیق کی ہے کہ کویت ریاست میں آنے والی پروازوں پر کسی بھی مسافر کو “کویت ٹریولر” پلیٹ فارم http://kuwaitmosafer.gov.kw پر اندراج کئے بغیر قبول نہیں کیا جائے گا۔ کویت آنے والے مسافر پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت خود برداشت کریں گے جبکہ لاگت پلیٹ فارم “کویت ٹریولر” یا ایئر لائنز و گراؤنڈ سروس فراہم کنندگان کے ذریعہ جمع کی جائے گی۔

ایئر لائنز کے ایک سرکلر میں انتظامیہ نے اشارہ کیا کہ 35 ممنوعہ ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے ادارہ جاتی قرنطین لازمی ہے جو 21 فروری 2021 سے کویت کے مقامی ہوٹل میں اپنے اخراجات پر 14 دن کی مدت کے لئے ہو گا جس کے لیے خود کو “کویت ٹریولر” پلیٹ فارم یا “سیفٹی” پلیٹ فارم پر اندراج کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

انہوں نے تصدیق کی کہ غیر ممنوعہ ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ “کویت ٹریولر” پلیات فارم کے ذریعے ادارہ جاتی قرنطین کو 21 فروری 2021 سے مقامی ہوٹل میں اپنے خرچ پر 7 دن کی مدت کے لئے بکنگ کریں۔ غیر ممنوعہ ممالک سے آنے والے افراد کو 7 دن مدت کا ادارہ جاتی قرنطین مکمل کرنے کے بعد مزید 7 دن کے لئے گھریلو قرنطین کرنا ہو گا۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ گھریلو ملازمین کو “سیفٹی” پلیٹ فارم کے ذریعہ کویت ریاست میں قبول کیا جائے گا۔

حوالہ
الرای
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button