کویت

کویت: کورونا پابندیوں کے دوران 50 ہزار طالب علموں نے قرآن مجید حفظ کر لیا

کویت اردو نیوز 17 فروری: پابندیوں اور کرفیو کے دوران پچاس ہزار طلبہ نے قرآن پاک حفظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قرآن مجید امور اور اسلامی علوم کے سیکٹر برائے وزارت اوقاف اور اسلامی امور کے اسسٹنٹ سکریٹری ڈاکٹر فہد الجنفاوی نے بتایا کہ وزارت نے وزارت تعلیم کے تعاون کے ساتھ 60 مدارس سے تجاوز کرلیا ہے جس میں اسلامک تعلیمی سیکٹر کے گورنرز بچوں کو پڑھانے میں حصہ لیتے ہیں اور ان مدارس میں بچے قرآن کریم حفظ کرتے ہیں۔

الجنفاوی نے روزنامہ الرای کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ عالم اسلام اور اسلامی اقدار کو محفوظ رکھنے والوں کی نظریں کویت کی طرف مرکوز ہیں اور یہ پوچھ رہی ہے کہ “اللہ پاک کب کویت کو قرآن مجید کے تحفظ کے بین الاقوامی انعام سے نوازے گا جو کورونا بحران کے دوران پڑنے والے خلل سے رکا ہوا ہے”۔

متعلقہ مضامین

ہمیں کورونا بحران کا سامنا کرنا ہوگا اور الله ہم سب کی مدد کرے گا۔ موجودہ صورتحال میں طلباء اور اساتذہ کافی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں تاہم اب ای لرننگ اور فاصلاتی تعلیم بہتر اور بہتر تر ہورہی ہے۔ وقت کے ساتھ کل مراکز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ ہمارے 50 ہزار طلباء قرآن پاک حفظ کرچکے ہیں اور مزید اس سے مستفید ہورہے ہیں۔

حوالہ
الرای
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button