کویت

کویت: جعلی پی سی آر ٹیسٹ کروانے والے تمام افراد کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

کویت اردو نیوز 12 فروری: ایک ہندوستانی لیب ٹیکنیشن نے رہائشیوں کو 60 جعلی پی سی آر سرٹیفکیٹ جاری کیے جبکہ جعلی پی سی آر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے افراد کی اکثریت کویت سے روانہ ہو چکی ہے جنہیں کویت داخل ہونے پر گرفتار کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ فوجداری تفتیش کے جوانوں نے گذشتہ شام ایک بھارتی لیب ٹیکنیشن کو ایک جعلی پی سی آر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے الزام میں فروانیہ گورنریٹ میں ایک نجی لیبارٹری میں کام کرتے ہوئے گرفتار کیا جو بغیر کسی ٹیسٹ کے ہر سرٹیفکیٹ کے بدلے 30 دینار لیتا تھا جس میں 6 دینار اس کا کمیشن جبکہ باقی رقم کلینک کو جاتی تھی۔

ملزم جس کی عمر 51 سال بتائی گئی ہے نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور انکشاف کیا ہے کہ اس نے متعدد افراد کو تقریبا 60 جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے تھے جن کا ڈیٹا اس نے محفوظ رکھا ہوا ہے۔ بھارتی شہری کے اس جعل سازی کے اعترافات کے دستاویزات پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیئے گئے ہیں۔ ایک سیکیورٹی ذرائع نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ “جعلی پی سی آر سرٹیفکیٹ کے معاملات کرنے والے تمام افراد تک پہنچ چکے ہیں اور یہ پتہ چلا ہے کہ ان میں سے اکثریت ملک سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کورونا ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے رہائشی پہلے ہی کویت سے روانہ ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں داخل ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ معلومات کے ذریعے احمدی تفتیشی اہلکاروں کو “متعلقہ شخص کورونا وائرس سے پاک ہے” کا جعلی پی سی آر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے ملزمان کی سرگرمی کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو کہ نجی کلینک میں ٹیسٹ کروانے والے شخص کی غیر موجودگی میں کیا جاتا ہے۔ 5 دن کی خفیہ نگرانی کی مدد سے ملزم کی سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی اور جرم کی تصدیق ہونے پر چھاپہ مارا گیا۔ ایک ثالث کے ذریعے فروخت کے لئے تیار شدہ سرٹیفکیٹس قبضے میں لے لیے گئے جبکہ موبائل فون کی جانچ پڑتال سے اس کے ساتھ موجود تمام ڈیلر بھی مل گئے۔

حوالہ
القبس
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button