کویت

کویت کے وزیر صحت کی اپیل

کویت سٹی 9 اپریل: وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح نے ابھرتے ہوئے کورونا وائرس انفیکشن (کوویڈ 19) سے صحت یاب ہونے واے افراد سے مدافعتی پلازما سے فائدہ اٹھانے کے لئے  خون عطیہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو اس مرض میں مبتلا افراد کے علاج میں مثبت ثابت ہوگا۔ وزیر صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر) پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے افراد کے بلڈ پلازمہ کے طبی استعمال کا تجربہ کیا ہے جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کا بلڈ پلازمہ متاثرہ شخص کو قوت مدافعت فراہم کرتا ہے۔ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریم الروضان نے کویت کی مقامی خبر رساں ایجنسی (کویت نیوز ایجنسی) کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب وائرس کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو متاثرہ شخص کا جسم اس پر قابو پانے کے لئے اینٹی باڈیز بنانا شروع کردیتا ہے جبکہ ایک بلڈ پلازمہ ڈونر تین مریضوں کے علاج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صحت یاب ہونے والے مریض کے خون میں موجود اینٹی باڈیز تین ہفتوں تک اعلی سطح پر رہتی ہیں اور پھر اس میں کمی واقع ہوتی ہے لہذا ہر ڈونر کے لئے ایک مخصوص ٹائم فریم طے کیا جاتا ہے۔ صحت یاب ہونے والے شخص سے عطیہ کا عمل اور علاج معالجہ عالمی صحت کے ادارے کےمعیار کے مطابق ہے۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ