کویت

کویت: تجارتی کمپلیکس اور شاپنگ مالز میں خصوصی سکیورٹی دستے تعینات کر دیئے گئے

کویت اردو نیوز 08 فروری: تجارتی کمپلیکس و شاپنگ مالز کی سخت نگرانی کے لئے سکیورٹی کے خصوصی دستے تعینات کر دئیے گئے، ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانے کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کے کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے “میونسپلٹی” اور “تجارت” کی مدد کے لئے ایک موبائل سیکیورٹی کی مدد لی گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے سیکیورٹی الرٹ کا انکشاف کیا ہے تاکہ کابینہ کے تمام تجارتی سرگرمیوں کو بند کرنے کے فیصلے اور صحت کی حفاظتی ہدایات کو نافذ کیا جاسکے۔تجارتی سرگرمیوں میں کچھ مخصوص سرگرمیاں اور کاروبار ہی بند کئے جائیں گے تاہم باقی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ”ہمارے پاس سب کے لئے ایک ہی قانون کے اطلاق کی ہدایت ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کمیٹی جاری کردہ ہدایات کی تعمیل نہ کرنے والے ہر شخص، اسٹیبلشمنٹ یا تجارتی اسٹور کے خلاف قانونی کاروائی کرے گی۔

متعلقہ مضامین
حوالہ
القبس
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button