کویت

وزیر صحت شیخ باسل الصباح کے انکشافات!

کویت سٹی 9 اپریل: وزیر صحت ڈاکٹر شیخ باسل الصباح نے اپنے بیان میں چند انکشافات کئے جن کے مطابق موجودہ صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ یہ وبا دنیا میں غیر معمولی ہے اور اس کا پھیلاؤ تیز ہے ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ظاہر کردہ اعداد و شمار کے علاوہ بھی ایسے کیسس موجود ہیں جنکی ابھی تک جانچ نہیں ہوئی ہے اور وہ منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔

وزیر صحت نے اپنے دورے کے موقع پر کویت ٹی وی کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ اس بحران کی مدت دنیا میں اگلے سال کے آغاز تک قائم رہے گی۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ 50% فیصد وائرس سے متاثر وہ افراد بھی ہیں جن میں علامات ظاھر ہی نہیں ہوئی ہیں اور ایسے افراد سے ذیادہ انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے جو جو بازاروں ، کام کی جگہوں اور اجتماعات میں پھرتے ہیں اور نادانستہ طور پر ہر جگہ انفیکشن پھیلاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب تک کرونا وائرس پر قابو نہیں پا سکے ہیں اور توقع ہے کہ دنیا میں اس ماہ کے آخر تک 30 لاکھ متاثرین کی تعداد سامنے آئے گی جو اگلے ماہ تک دوگنی ہوجائیگی۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ