کویت

کویتی شہری کی جابر برج سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش

کویت اردو نیوز 05 فروری: جابر برج سے خودکشی کرنے والے کویتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

خودکشی کی غرض سے شیخ جابر الاحمد الصباح کوزوے سے چھلانگ لگانے والے شہری کو کوسٹ گارڈز نے موقع پر بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق 38 سالہ کویتی شہری نے اپنی گاڑی جابر برج پر روکی اور برج سے چھلانگ لگا دی۔ جائے وقوع پر موجود ایک شخص نے فوری طور پر وزارت داخلہ کو اطلاع دی جسے جابر برج کے کوسٹ گارڈز کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر بچا لیا گیا اور فوری طور پر علاج معالجے کے لئے اسپتال داخل کروا دیا گیا۔ علاج کے بعد شہری کو گرفتار کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین
حوالہ
الرای
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button