کویت

کویت واپسی کے لئے فضائی ٹکٹ کی قیمت 1400 کویتی دینار ہو گئی

کویت اررو نیوز 05 فروری: کویت آنے کے لئے ٹکٹ کی قیمت حیرت انگیز طور پر 1400 کویتی دینار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار سے کابینہ کے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے نے فضائی ٹکٹ کی قیمتوں میں انتہائی اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکیوں پر کویت میں داخلے کے فیصلے کے اطلاق میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں جس کے سبب کویت واپسی کے لئے محدود سیٹیں دستیاب ہیں اور مسافر جلد از جلد اس فیصلے کے اطلاق سے قبل کویت آنا چاہتے ہیں لیکن غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر اور ائیر ٹکٹ کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے باعث مسافر انہیں خریدنے سے قاصر ہیں۔

ذرائع نے الرای کو اطلاع دی کہ “قریبی خلیجی ممالک سے ٹکٹ کی قیمت 650 دینار تھی پھر 720 دینار تک پہنچ گئی پھر قیمت میں اضافہ ہوا اور قیمت 1200 دینار تک پہنچ گئی تاہم اتوار سے غیر ملکیوں کی کویت میں پابندی کے بعد قیمت 1،400 دینار تک پہنچ چکی ہے جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

ذرائع نے کہا کہ پروازوں کی تعداد کو کم کرنے اور معطل کرنے کے فیصلوں کا تسلسل اس معاملے کو مزید بگاڑ دے گا کیونکہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں لگاتار تبدیلیوں اور بہت سی پروازوں کی منسوخی میں زیادہ اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ٹرانزٹ کے ممالک میں بہت سارے رہائشی شدید مشکلات میں پھنس چکے ہیں۔

ٹکٹوں کی قیمتوں میں یہ اضافہ شہریوں اور رہائشیوں پر یکساں ہو گا جس سے ان کی لاگت کے نتیجے میں سفر کرنے کی صلاحیت محدود ہوجائے گی۔

حوالہ
الرای
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button