کویت

متعدد ممالک کا اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار!

روزنامہ القبس نے سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ موجودہ صورتحال میں غیر قانونی تارکین وطن کو معافی دے کر انکے ممالک واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو لینے سے انکار کرتے ہوئے کویت سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے اختتام تک انکے شہری اپنے ملک میں ہی رکھیں۔درخواست کرنے والے ممالک میں زیادہ تر وہ ممالک ہیں جنکے شہری بڑی تعداد میں کویت میں مقیم ہیں اور وہ ممالک صحت کی سہولیات اور کورونا وائرس کے نجات میں فی الحال ناکام ہورہے ہیں۔ درخواست دینے والے ممالک کے سفیروں نے اس وبا سے نمٹنے کے لئے کویت کے صحت سے متعلق مختلف اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کے شہریوں کو انخلاء کے لئے وسیع پیمانے پر طبی اور مادی صلاحیتوں کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ان کو اس وبا سے بچانے کے لئے لاجسٹک کوششوں کی بھی ضرورت ہے جس کے سبب وہ اپنے شہریوں کو واپس لینے سے قاصر ہیں۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ