کویت

کویت ایئرپورٹ پر ائیرلائنز کو PCR کی قیمت طے کرنے کا اختیار حاصل ہے

کویت اردو نیوز 02 فروری: ائیر لائنز کو کویت آنے والے مسافروں کے لئے PCR ٹیسٹ کی قیمت طے کرنے کا اختیار ہے۔

روزنامہ الرای کے باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ کویت آنے والے مسافروں کے لئے PCR کے دونوں ٹیسٹ کے لئے 60 دینار فیس طے کی گئی ہے اور ائیرلائنز طے شدہ فیس سے تجاوز نہیں کرسکتیں۔ ایک ٹیسٹ کی قیمت زیادہ سے زیادہ 30 دینار وصول کی جاسکتی ہے اس طرح پی سی آر کے دونوں ٹیسٹوں کی فیس 60 دینار بنتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فی ٹیسٹ کی فیس 30 دینار ہی دینار طے کرنا کویت ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ایئر لائنز کے لئے واجب نہیں ہے۔ سول ایوی ایشن ائیر لائن کمپنیوں کو اپنی خدمات کے مطابق کم قیمتیں طے کرکے مسابقت کے لئے اپنی حکمت عملی کے مطابق کام کرنے کی اجازت دیتی ہے بشرطیکہ قیمت طے شدہ فیس سے زیادہ نہ ہو جس کی حد 60 دینار ہے۔ اندازہ کیا جارہا ہے کہ ائیر لائنز مسابقت کے سبب ٹیسٹوں کی قیمتیں کم سے کم طے کرنے کی کوششیں کریں گی تاکہ صارفین کو مطمئن کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

ذرائع نے بتایا کہ فی الوقت متعدد سطح پر کام جاری ہے تاکہ ٹیسٹوں کے مقامات 6 فروری (اگلے ہفتے) کو کام کے لئے تیار ہوجائیں جس تاریخ پر مسافروں کی تعداد میں 80 فیصد کمی لانے کا فیصلہ معطل ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ “ہم اس وقت کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور تبدیلی سے دنیا میں جن چیزوں کا سامنا کر رہے ہیں اس کی روشنی میں کویت میں ہوائی ٹریفک کے معاملے میں کیے جانے والے تمام فیصلے ملک کے اندر روزانہ انفیکشن کی مشاہدہ کی شرح پر مبنی ہیں۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button