* لاک ڈاؤن کے حوالے سے کابینہ کی مکمل قرارداد کے مطابق مکمل لاک ڈاؤن ہونے والے علاقوں “جلیب الشویخ اور مھبولہ” میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ 24 گھنٹوں کا ہوگا ۔ * بیان کئے گئے متعلقہ علاقوں کے رہائشی کسی بھی صورت ان علاقوں سے باہر نہیں جا سکتے جبکہ طبی کارکنان و عملہ پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔* جزوی کرفیو شام 5 بجے سے صبح 6 بجے تک برقرار رہے گا اور ان گھنٹوں کے دوران گھروں سے باہر نکلنے والے افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ صبح 6 بجے کے بعد لوگ کھانا یا دوائی جیسے ضروری سامان کے لئے باہر نکل سکتے ہیں لیکن بصورت دیگر آپ کو گھر میں ہی رہنا چاہئے۔سلامت رہیں، گھروں کے اندر رہیں اور صحت مند رہیں!