کویت

کویت کے ماہر فلکیات نے ملک میں موسم بہار کی آمد کی پیش گوئی کر دی

کویت اردو نیوز 31 جنوری: اگلے ہفتے گرج چمک بارش کے ساتھ موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے: ماہر فلکیات

تفصیلات کے مطابق کویت کے ماہر فلکیات عادل المرزوق نے اگلے ہفتے کے آغاز تک گرم موسم کے تسلسل کی پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ یا ہفتہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جس کے بعد باقی ہفتہ خوشگوار گزرے گا۔

عادل المرزوق کی پیشن گوئی کے مطابق اس مہینے کے آخر میں سرد موسم کا اختتام ہوگا تاہم بارش کا امکان ہے جس کے بعد ہی موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔ موسم کی تبدیلی جزیرہ نما عرب میں ہوا کی بلندی (1022 اور 1018) ملی بارز کے درمیان پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجے میں (12اور 18) کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان چلنے والی شمال مغربی اعتدال پسند ہوائیں چلتی ہیں جو آسمان کو بادلوں سے صاف کرتی ہیں اور موسم سورج کی شعاعوں سے موسم بہار میں تبدیل ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

انہوں نے مزید کہا کہ دن کے دوران اس عرصے میں درجہ حرارت (20 اور 24) ڈگری کے درمیان جبکہ رات کے وقت (9 اور 11) ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ یہ موسم بدھ کی شام یا جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔

انہوں نے توقع کی کہ (1008 اور 1010) ملی بارز کے درمیان تیز ہوا کا تناؤ وسطی اور شمالی جزیرہ نما عرب پر حاوی ہوجائے گا تاکہ ہوائیں جنوب مشرقی ہواؤں میں تبدیل ہوجائے جو درجہ حرارت میں معمولی حد تک اضافے کا باعث بنے گا لہذا دن کے وقت درجہ حرارت 24 اور 26 ڈگری کے درمیان ہوگا جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت (12 اور 14) ڈگری کے درمیان رہے گا اور یہ گرم موسم آئندہ ہفتے کے آغاز تک جاری رہے گا۔ جمعہ یا اگلے ہفتہ کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

حوالہ
الأنباء
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button