کویت

کویت ائیر پورٹ پر مسافر خدمات پر نئی فیس عائد

کویت 31 جنوری 2021 (کویت اردو نیوز) : روزانہ السیاسہ کویت کے مطابق مملکت کی وزرات خدمات نے کویت ائیر پورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات پر نئی فیسیں عائد کردی ہیں۔

وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ و سروسز افیئرز جناب عبد اللہ مرافی نے ایک وزارتی حکم جاری کیا ہے۔ جس کے تحت یکم جون 2021 سے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے مسافروں سے 3 دینار اور کویت آنے والے مسافروں سے 2 دینار ائیر پورٹ سروس فیس وصول کی جائے گی۔ یہ فیس ہر مسافر کی ائیر ٹکٹ میں شامل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کویت میں پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 30 دینار مقرر

متعلقہ مضامین

ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن کے ترجمان سعید العتیبی کے مطابق یہ فیس سال 2019 میں وزارت ہوا بازی اور ائیرپورٹ آپریشنز مینجمنٹ سروسز کے ترمیمی نمبر 272ْ/2017 میں منظور کی گئی تھی جس کا اطلاق یکم جون 2021 سے ہوگا۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button