کویت

کویت سے باہر پھنسے اور اقامہ ختم ہو جانے والے افراد اپنے مالی واجبات حاصل کر سکیں گے

کویت اردو نیوز 27 جنوری: پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (پی اے ایم ) نے غیر ملکی کارکنان کے حقوق کے لئے خصوصی پاور آف اٹارنی کا فیصلہ جس کے تحت وہ اپنے مال واجبات وصول کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی پاور آف اٹارنی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی ترجمان تعلقات عامہ اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر اسیل المزید نے کویت سے باہر پھنسے ہوئے افراد جن کے ورک پرمٹ (اقامے) منسوخ کردیئے گئے ہیں کو یقین دلایا کہ وہ اپنے مالی واجبات ایک خصوصی پاور آف اٹارنی کے ذریعہ حاصل کرنے کا دعوی کرسکتے ہیں۔

روزنامہ القبس کے مطابق اس پاور آف اٹارنی کے اجراء کے بعد کارکنان اپنے مالی واجبات حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔المزید نے القبس کو بتایا کہ وہ غیر ملکی جو ملک سے باہر پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے ورک پرمٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں اپنے ثبوت کے ساتھ خصوصی وکیل کے ذریعہ لیبر کا مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

انہوں نے واضح کیا کہ ورک پرمٹ کی تجدید نہ ہو پانا “کارکن اور کفیل کے مابین متعلقہ معاملہ ہے جبکہ ویزا کی تجدید قانون میں مذکور قانونی ضوابط اور دونوں فریقوں کی خواہش سے مشروط ہے جو ایک فریق دوسری پارٹی پر مسلط نہیں کرسکتا ہے”۔

حوالہ
ٹائمز کویت
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button