کویت
وزارت زراعت کویت کی ضرورت بن گئی!
کویت سٹی 5 اپریل: کویت کے مقامی اخبار الأنباء کی رپورٹ کے مطابق کویتی پارلیمانی وزیر ہمدان العظمی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزارت زراعت کی تشکیل کو اہم اور ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی فصلوں میں خود کفیل ہونے اور ملک کو درپیش موجودہ بہران کے پیش نظر کاشتکاروں کی مدد کے لئے زراعت کی وزارت کی تشکیل ایک اہم ضرورت بن گئی ہے۔
تحریر جاری ہے
پارلیمانی وزیر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت زراعت کی تشکیل کا مشن زرعی فصلوں میں خود کفیل ہونا ہوگا تاکہ بہران کے دنوں میں عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکے اور خوشحالی کے دنوں میں کاشتکار اور عوام دونوں آسودہ رہ سکیں۔