کویت

کویت نے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت مہیا کر دی

کویت اردو نیوز 15 جنوری: وزارت داخلہ اتوار 17جنوری 2021 سے تمام موٹر سواروں (کویتی اور تارکین وطن) کو “اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس” کی فراہمی شروع کر دے گی۔

روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق تمام گورنریٹس میں محکمہ ٹریفک شہریوں اور تارکین وطن کو پرانے ڈرائیونگ لائسنس کے بدلے اسمارٹ چپ کی تنصیب کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے گا جس کی مدد سے وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں گاڑی چلانے کے اہل ہوں گے۔

نئے اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس میں سیکیورٹی کی خصوصیات ہیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے باعث اس میں دھوکہ دہی کی گنجائش نہیں ہو گی۔ اسمارٹ ڈرائیونگ کارڈ میں ایک سمارٹ چپ تنصیب کی گئی ہے جس میں اس کے مالک کا مکمل ڈیٹا اسٹور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بات بھی واضح کردی گئی ہے کہ اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس صرف خلیجی ممالک (جی سی سی) تک ہی محدود تھا تاہم اب محکمہ ٹریفک نے کویتی شہریوں اور غیرملکیوں کو درپیش مشکلات کا حل تلاش کرلیا ہے اور اب اسی اسمارٹ لائسنس کا استعمال کرکے لائسنس ہولڈر بیرون ملک بھی گاڑی چلانے کے اہل ہیں۔

حوالہ
عرب ٹائمز
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button