کویت

پاکستان کا کویت کی لیبر مارکیٹ کو درکار تمام ماہر افرادی قوت فراہم کرنے کا عزم

کویت اردو نیوز 14 جنوری: سفیر پاکستان کی کویت کی اہم شخصیات سے ملاقات، کویت کو پاکستانی ہنرمند کارکنان فراہم کرنے کے عزم کا اظہار۔

تحریر جاری ہے‎

تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسی نے کویت میں جمہوریہ پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر اور مشن کی نائب صدر تحریم الیاس سے ملاقات کی جس میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان نے کویت کی لیبر مارکیٹ کو درکار تمام ماہر افرادی قوت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی، پاکستانی روزگار سے متعلق امور و جمہوریہ پاکستان اور کویت کے مابین دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر سید سجاد حیدر نے اس بات پر زور دیا کہ تمام پاکستانیوں کے دلوں میں کویت کو ایک مراعات یافتہ خاص مقام حاصل ہے اور اسے اپنا دوسرا ملک سمجھتے ہے اور ہم امید ہیں کہ کویت میں پاکستانی کارکنان کی فیصد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اسی تناظر میں انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت لیبر مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ماہر اور تربیت یافتہ افرادی قوت مہیا کرنے کو تیار ہے۔

پاکستانی سفیر کی جانب سے ظاہر کی گئی خواہش کے جواب میں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسی نے اس ضمن میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ تعاون کرنے اور ہنر مند پاکستانی کارکنوں کو راغب کرنے کے لئے مزید موثر میکانزم تشکیل دینے کے لئے ملک میں متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے اتھارٹی کی تیاری کا اظہار کیا۔

اس میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے افرادی قوت پروٹیکشن ڈاکٹر مبارک العازمی، بین الاقوامی تعلقات کے شعبہ کے ڈائریکٹر جناب جابر العلی، بین الاقوامی تعلقات کے محقق خالد الصباح تعلقات عامہ اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مشاہد محمد المزینی نے بھی شرکت کی۔

حوالہ
الرای
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ